قربان جامعہ، تیرے قربان جامعہ قربان جامعہ، تیرے قربان جامعہ . جامعہ ملیہ اسلامیہ


 

قربان جامعہ، تیرے قربان جامعہ 
قربان جامعہ، تیرے قربان جامعہ 
 
سب کو بہادری کا سبق تُو نے پڑھایا 
اس نسلِ نو کو جُرأتیں انکار سکھایا 
جب جب بڑھا ہے ظلم تُو ہی سامنے آیا 
تجھ پر فدا ہیں میرے دل و جان جامعہ 
 
قربان جامعہ، تیرے قربان جامعہ 
قربان جامعہ، تیرے قربان جامعہ 
دستور ہند کا تُو نگہبان جامعہ 
قربان جامعہ، تیرے قربان جامعہ 
 
جب بھی مصیبتوں میں گھرا مادرِ وطن 
ماتھے پہ جب بھی آئی وطن کے کوئی شکن 
نکلا ہے سب سے پہلے تُو ہی باندھ کر کفن 
بھولے گا نا وطن تیرے احسان جامعہ 
 
قربان جامعہ، تیرے قربان جامعہ 
قربان جامعہ، تیرے قربان جامعہ 
دستور ہند کا تُو نگہبان جامعہ 
قربان جامعہ، تیرے قربان جامعہ 
 
دنیا رکھے گی یاد یہ قربانیاں تیری 
تاریخ بن گئی ہے یہ دل دریا تیری 
شولوں سے جا کے بھڑ گئی چنگاریاں تیری 
دنیا پہ چھا گئی ہے تیری شان جامعہ  

Comments

Popular posts from this blog

What is GPT-4? - How Does GPT-4 Work? - Key Features of GPT-4 - Applications of GPT-4 - The Future of GPT-4 and Beyond.

The de-Broglie wavelength associated with a particle of mass m and energy E is h/2mE. The dimensional formula for Planck's constant is :